مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہرکانپور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز کا پہلا میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ ٹیسٹ جیتنے کے لیے آخری روز نیوزی لینڈ کو 280 رنز درکار ہیں جبکہ بھارت 9 وکٹیں لے کر میچ اپنے نام کرسکتا ہے۔ میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے 345 رنز بنائے جس کے جواب میں نویزی لینڈ ٹیم 296 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔
بھارت نے اپنی دوسری اننگز 7 کے نقصان پر 234 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تو اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 284 رنز کا ہدف ملا تھا۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 4 رنز بنالیے تھے تاہم وہ ایک وکٹ گنواچکا چکا ہے ۔
آپ کا تبصرہ